ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انڈونیشیا کی محمدیہ ملنگ ایسٹ جاوایونیورسٹی کے 17رکنی وفد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تعلیمی دورہ

انڈونیشیا کی محمدیہ ملنگ ایسٹ جاوایونیورسٹی کے 17رکنی وفد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تعلیمی دورہ

Thu, 25 May 2017 22:03:49    S.O. News Service

 علی گڑھ25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈونیشیا کی محمدیہ ملنگ ایسٹ جاوایونیورسٹی کے 17رکنی وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تعلیمی دورہ کیا اور اے ایم یو کے ساتھ معاہدات کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔انڈونیشیا کے اس وفد نے سیاسیات، ریاضی، لا ء لینجمنٹ، ایگریکلچرل سائنسیز، اسلامک اسٹڈیز سے وابستہ افراد شامل تھے۔وفد کے اراکین نے شعبہ رابطہئ عامّہ کے علاوہ مولانا آزاد لائبریری، شعبہئ ریاضی، فرینک اینڈ ڈیبی اسلام مینجمنٹ کامپلیکس، شعبہئ سنّی دینیات، شعبہئ شیعہ دینیات، شعبہئ قانون کے علاوہ یونیورسٹی جامع مسجد، موسیٰ ڈکری میوزیم، یونیورسٹی آرٹ گیلری اور سرسید ہاؤس سمیت یونیورسٹی کی دیگر تاریخی عمارات کو دیکھا۔اے ایم یو کے شعبہ رابطہئ عامّہ میں دورہ کرتے ہوئے انڈونیشیائی وفد نے افسر رابطہئ عامّہ مسٹر عمر سلیم پیرزادہ اور شعبہ کے دیگر ٹیم اراکین سے ملاقات کے دوران اپنی یونیورسٹی اور اے ایم یو کے درمیان اساتذہ اور طلبأ کے تبادلہ کے امکانات پر تبادلہئ خیال کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں معاہدات کے امکانات پر گفت و شنید کی۔
 


Share: